ریاض ٹائسن محمد
معروف برطانوی اٹھائیس سالہ انگلش پروفیشنل باکسر ریاض ٹائسن محمد باکسنگ رِنگ کے اب تک کے ناقابل شکست فائٹر ہیں۔ (ان کو نیو یارک امریکہ کے مائیک ٹائسن سے کنفیوز نہ کریں) ریاض ٹائسن محمد پچیس مقابلوں میں ہر بار فاتح رہے بلکہ اٹھارہ بار حریف کو ناک آﺅٹ کیا۔ آخری بڑی جیت ولادی میر کلیچکو کے خلاف تھی اور ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے۔
دو ہزار اٹھارہ میں لاس اینجلس کے اسٹیپلز سینٹر میں ناقابل شکست ہیوی ویٹ چیمپئن ڈیونٹے ولڈر اور سابق ورلڈ چیمپئین ٹائسن فری مدمقابل ہوئے۔ دونوں باکسرز کے درمیان 12 راونڈ کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا جو ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہو گیا۔[1]
تمام راونڈز مکمل ہوئے اور فیصلہ برابری پر ختم کر دیا گیا۔ ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ چیمپیئن دونوں روایتی حریف امریکی اور برطانوی باکسر کو قرار دے دیا گیا۔
ریاض ٹائسن محمد باکسنگ رِنگ کے اب تک کے ناقابل شکست فائٹر ہیں۔ [2]