مندرجات کا رخ کریں

ساعتکار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 07:40، 14 جنوری 2024ء از Tahir-bot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (Category:Short description is different from Wikidata سے Category:ویکی ڈیٹا سے مختلف مختصر وضاحت میں منتقل کر دیئے گئے بذریعہ گروہ زمرہ بندی)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
ساعتکار کا ایک نمونہ جو ایک دندانہ دار (geared) پہیے اور اس کے ساتھ ملکر ساعتکار پیدا کرنے والے ایک ہروب آلیہ یعنی escapement mechanism پر مشتمل ہے

ساعتکار جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ کسی بھی ایسے نظم یا کام یا پرزے کو کہا جاتا ہے جس میں ساعت یا گھڑی کی طرح آگے بڑھنے یا تسلسل کا رجحان پایا جاتا ہو، اس کو انگریزی میں clockwork کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر آلاتی ہندسیات میں یہ ایک اتصال (linkage) بھی ہو سکتا ہے اور یا پھر ایک مکمل اختراع (device) بھی۔ اتصال کی صورت میں یہ کوئی ہلکے وزن کا میکانیکی اتصال ہوتا ہے بطور خاص ایسا جس میں کئی جُزع (axle) ملوث ہوں۔ ایک اختراع کی صورت میں یہ ایک ایسا نظام ہو سکتا ہے کہ جو اپنے اندر دیے گئے داخلی ساعتکار پر چلتا ہو (جیسا کہ ابتدا میں بیان ہوا کہ یہاں ساعت کا لفظ تقدم یا آگے بڑھنے کے مفہوم میں آتا ہے) مزید یہ کہ بنیادی طور پر اس نظم ساعت میں منبع توانائی عضلاتی یعنی muscular ہونے کا امکان قوی ہوتا ہے مثلاً ہاتھ سے گھڑی میں بھری گئی چابی۔