جامع العلوم
Appearance
جامع العلوم کے لیے انگریزی میں polymath (یونانی: πολυμαθής، polymathēs, "بہت جاننے والا") کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اس سے مراد وہ شخص ہے جو کئی چیزوں ،علوم یا شعبوں میں یکساں مہارت رکھتا ہو۔ انگریزوں نے یہ اصطلاح سترہویں صدی میں استعمال کرنا شروع کی۔ اور لفظ polyhistor بھی اس کے ہم معنی ہے۔ جامع العلوم شخص کسی مسئلے کے حل کے لیے اس کے مختلف زاویوں پر بخوبی غور کر سکتا ہے۔
ایسی شخصیات کی مثالوں میں ارسطو، گلیلیو گلیلی اور البیرونی شامل ہیں جو علوم کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے تھے۔
جامع العلوم ہونا ذہنی ہمہ گیری کا بھی آئینہ دار ہے۔[1]