داوکا
Private | |
صنعت | Software |
قیام | 1982 |
صدر دفتر | شکاگو، الینوائے، الینوائے، United States |
مصنوعات | Judaic games, encyclopediae, word processors, etc. |
ویب سائٹ | http://www.davka.com/ |
داوکا کارپوریشن (انگریزی: Davka Corporation) ایک سافٹ ویئر کمپنی تھی جو عبرانی زبان، یہودی تہذیب و ثقافت اور تاریخ سے متعلق اطلاقیے بنانے کے لیے مخصوص تھی۔[1][2] داوکا کمپنی کی بنیاد 1982 میں رکھی گئی اور یہ کمپنی روبرٹ آرون کے ایک گیم دی لائنز سیئر اور روبرٹ آرون اور آلین روزنبون کے دی فلسطینز پلوئے سمیت کمپیوٹر کے ایپل II سلسہ کے کئی ابتدائی کمپیوٹر گیم کی پبلشر رہی ہے۔[3][4] یہ سافٹ ویئر اور موبائل اطلاقیہ بنانے والی کمپنی ہے۔ اس کا مرکزی دفتر ریاستہائے متحدہ امریکا کے صوبہ الینوائے کے مشہور شہر شکاگو، الینوائے میں واقع ہے۔ یہ کمپنی یہودیت سے متعلق کمپیوٹر گیم بناتی ہے۔ اس کی مصنوعات کی تعداد 100 سے متجاوز ہے۔ اور اس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 11 سے 50 کے درمیان میں ہے۔ [5]
کمپنی نے ذاتی کمپیوٹر، میکنتاش اور پام آپریٹنگ سسٹم کے لیے بڑے بڑے سافٹ ویئر بنائے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ کمپنی کا عبرانی اور انگریزی زبان میں داوکا رائٹر کافی مقبول سافٹ ویئر ہے۔ [6]
نام
[ترمیم]لفظ داوکا کی اصل ایک ایسا عبرانی لفظ ہے جس کا ترجمہ کرنا بہت مشکل ہے۔ عام طور پر انگریزی لفظ “specifically“ (خاص طور پر) اس لفظ کے مترادف کے طور پر استعمال ہوتا ہے، لیکن اس کے بہت سے دوسرے معنی بھی ہیں۔ اربن لغت کے مطابق : “یہ ایک یدیشی لفظ ہے جس کو انگریزی میں آیا یدیشی لوگ یا عموما یہودی مزاج کے انگریزی بولنے والے لوگ استعمال کرتے ہیں کیونکہ انگریزی میں اس کا عین مترادف موجود نہیں ہے۔ اس کا استعمال کسی خاص معنی کی بجائے اصل میں، یقینا، قسمت سے جیسے معنی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ دراصل یہ ایک متعلق فعل ہے جو مرفی کا قانون کو صحیح ثابت کرتا ہے، یعنی " جہاں غلطی کا امکان ہے وہاں غلطی ضرور ہوتی ہے"۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Helping the amateur cantor to lead"۔ یروشلم پوسٹ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2008 [مردہ ربط]
- ↑ "A textual treasure: Study while you write"۔ دی جروشلم پوسٹ۔ 22 جنوری 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2008 [مردہ ربط]
- ↑ Hans Persson، Stefan Meier۔ "Adventureland: Davka"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2008
- ↑ James Hague۔ "The Giant List of Classic Game Programmers"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2008
- ↑ %7B%7Bcite web | accessdate=17 جولائی 2018 | author=https://www.crunchbase.com/organization/davka-corporation#section-overview}}[مردہ ربط]
- ↑ Davka Corporation۔ "About Davka"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2008