ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
District Dera Ismail Khan | |
---|---|
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان | |
سرکاری نام | |
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا نقشہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | خیبر پختونخوا |
تشکیل | 1849 |
قائم از | برطانوی راج |
مرکزی دفتر | ڈیرہ اسماعیل خان |
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیلیں | 05
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم |
• قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر) | سارہ رحمان |
رقبہ | |
• کل | 9,334 کلومیٹر2 (3,604 میل مربع) |
بلندی | 165 میل (541 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 1,822,916 |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 29111 |
ٹیلی فون کوڈ | 966 |
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوب میں واقع ایک ضلع ہے جو دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر موجود ہے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو 1849ء کے دوسری اینگلو سکھ جنگ کے بعد برطانوی راج کے دور حکومت میں پنجاب کا ایک ضلع بنایا گیا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان 1901ء تک صوبہ پنجاب کا حصّہ رہا پھر الگ ہو کر نئے بننے والے صوبہ سرحد (خیبر پختونخوا) میں ضم کردیا گیا تھا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی آبادی 1,822,916 اٹھارہ لاکھ بائیس ہزار نو سو سولہ افراد پر مشتمل ہے۔
علم آبادیات
[ترمیم]زبانیں
سرائیکی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سادہ اکثریت میں اہم نسلی گروہ ہیں۔ ڈی آئی خان ضلع کی کل آبادی 1,822,916 ہے مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق ضلع میں 956,098 مرد اور 866,667 خواتین پر مشتمل آبادی ہے۔
ضلع میں 1,198,862 سرائیکی اور 582,703 پشتو اور 31,152 اردو اور 4,765 پنجابی اور 863 سندھی اور 791 بلوچی اور 490 کشمیری اور 2,738 ہندکو اور 5 براہوئی اور 18 شینا اور 2 بلتی اور 3 کلاشہ اور 524 دیگر ہیں کل 1,822,916 میں سے۔ [1]