مندرجات کا رخ کریں

ذہنی تعصبات کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ذہنی تعصبات فیصلہ میں معمول یا معقولیت کے ایک منظم تسلسل سے انحراف ہونے کو کہتے ہیں۔ انھیں اکثر نفسیات ، عمرانیات اور رَوَیاتی معاشیات میں مطالعہ کیا جاتا ہے۔[1]

اگرچہ ان میں سے زیادہ تر تعصبات کی حقیقت کی تصدیق تکراریتی تحقیق سے ہوتی ہے[2][3]، لیکن اکثر تنازعات ہوتے ہیں کہ ان تعصبات کی درجہ بندی کیسے کی جائے یا ان کی وضاحت کیسے کی جائے۔[4] کچھ ذہنی تعصبات کے لیے کئی نظریاتی وجوہات معلوم شدہ ہیں ، جو ان کے عام طور پر دوبارہ پیدا ہونے والے طریقہ کار کے ذریعے تعصبات کی درجہ بندی مہیا کرتی ہیں (دوندھلے معلومات کی عمل درآمد)۔[5] گرڈ گیگیرینزر نے ذہنی تعصبات کو فیصلے میں غلطیوں کے طور پر دیکھانے پر تنقید کی ہے اور وہ اس کی تشریح کچھ یوں کرتے ہیں کہ یہ منطقی فکر میں منطقی انحراف سے ابھرتے ہیں۔[6]

وضاحتوں میں معلومات کی عمل درآمد کے قوانین (یعنی ہیوریسٹیکس) شامل ہیں، جنہیں دماغ فیصلے کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ تعصبات کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں اور یہ ذہنی ("سرد") تعصب کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں، جیسے ذہنی دھوندلاپن[5] یا ترغیبی ("گرم") تعصب، جیسے کہ جب عقائد خیالی پلاؤ سے مڑ جاتیں ہیں۔ دونوں اثرات ایک ہی وقت میں موجود ہو سکتے ہیں۔[7][8]

ان میں سے کچھ تعصبات پر تنازعات بھی ہیں کہ کہی یہ بیکار یا غیر معقول تو شمار نہیں ہوتے یا پھر یہ مفید رویوں کا باعث بنتے ہیں۔ مثال کے طور پر، دوسروں کو جاننے کے بعد، لوگ اہم سوالات پوچھتے ہیں جو اس شخص کے بارے میں ان کے مفروضوں کی تصدیق کرنے کے لیے متعصب معلوم ہوتے ہیں۔ البتہ، اس قسم کی تصدیقی تعصب کو سماجی مہارت کی ایک مثال کے طور پر بھی دلیل دیا جاتا ہے اور یہ دوسروں کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا ایک طریقہ ہے۔[9]

اگرچہ اس تحقیق میں بہت زیادہ بشریاتی مضامین شامل ہیں، کچھ دریافتیں جو تعصب کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ غیر انسانی جانوروں میں بھی پائے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، بندروں میں نقصان سے بچنے کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور چوہوں، کبوتروں اور بندروں میں ہائپربولک رعایت دیکھی گئی ہے۔[10]

عقیدہ، فیصلہ سازی اور برتاؤ

[ترمیم]

یہ تعصبات عقیدہ کی تشکیل، سوچنے کے اعمال، کاروباری اور اقتصادی فیصلوں اور عام طور پر انسانی رویے کو متاثر کرتے ہیں۔

لنگری تعصب

[ترمیم]

لنگری تعصب یا لنگر اندازی، فیصلے کرتے وقت ایک خاصیت یا معلومات کے حصے پر بہت زیادہ انحصار کرنے کا رجحان ہے — "لنگر" ڈالنا (عام طور پر اس موضوع پر حاصل کردہ معلومات کا پہلا حصہ)۔[11][12] لنگری تعصب میں درج ذیل شامل ہیں:

  • تعصبِ عام ذرایع
  • قدامت پسندی
  • فعلی استحکام
  • ہتھوڑے کا قانون

ایپوفینیا

[ترمیم]

غیر متعلقہ چیزوں میں معنی محسوس ہونا

  • جھرمٹی وہم
  • وہمی ارتباط
  • خیالی شکل کا تاثر

دستیابی تعصب

[ترمیم]

ہاتھوں میں دستیاب حل

  • انسانی مرکزیت
  • تجسیمیت کا مطلب غیر انسانی چیزوں کو انسانی خاصیت دے کر تصور کرناہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "The Evolution of the Cognitive Bias" (PDF) 
  2. "Cognitive Bias – Association for Psychological Science" 
  3. "Two decades of cognitive bias research in entrepreneurship: What do we know and where do we go from here?" 
  4. "MINERVA-DM: A memory processes model for judgments of likelihood" (PDF) 
  5. ^ ا ب "Toward a synthesis of cognitive biases: how noisy information processing can bias human decision making" 
  6. "Bounded and Rational" 
  7. "Biases in the interpretation and use of research results" (PDF) 
  8. "Confirmation Bias: A Ubiquitous Phenomenon in Many Guises" (PDF) 
  9. "Confirmation Bias as a Social Skill" 
  10. "Hyperbolically discounted temporal difference learning" 
  11. "A Preliminary Research on Modeling Cognitive Agents for Social Environments in Multi-Agent Systems" (PDF)۔ 01 ستمبر 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2023 
  12. "Misdiagnosis of Cognitive Impairment in Forensic Neuropsychology"