مندرجات کا رخ کریں

رحمت اللہ کیرانوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رحمت اللہ کیرانوی
معلومات شخصیت
پیدائش 9 مارچ 1817ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اتر پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1891ء (73–74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مکہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلسفی ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مولوی رحمت اللہ کیرانوی اسلام اور اہل سنت کے بڑے پاسبانوں میں سے تھے۔ جس زمانے میں ہزاروں یورپی مشنری، انگریز کی پشت پناہی میں ہندوستان کے مسلمانوں کو مسیحی بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے تھے، مولوی رحمت اللہ اور ان کے ساتھی مناظروں، تقریروں اور پمفلٹوں کے ذریعے اسلامی عقائد کے دفاع میں مصروف تھے۔ 1270ھ بمطابق 1854ء یعنی جنگ آزادی سے تین سال قبل رحمت اللہ کیرانوی نے آگرہ میں پیش آنے والے ایک معرکہ کے مناظرہ میں مسیحیت کے مشہور مبلغ پادری فینڈر بحث کی۔[1]

جنگ آزادی 1857ء میں کیرانوی صوفی شیخ حاجی امداد اللہ (مہاجر مکی) کی قیادت میں انگریز کے ساتھ قصبہ تھانہ بھون میں انگریز کے خلاف جہاد میں شامل ہوئے اور شاملی کے بڑے معارکہ میں بھی شریک ہوئے۔

انگریز کی فتح کے بعد کیرانوی دیگر مجاہدین کی طرح ہجرت کرکے حجاز چلے گئے۔ یہاں آپ نے پادری فنڈر کی کتاب میزان الحق کا جواب اظہار الحق تحریر فرمایا۔ حجاز سے سلطان ترکی کے بلانے پر قسطنطنیہ (حالیہ استنبول) گئے اور وہاں مسیحیوں سے مناظرے کیے، وہاں سے اظہار الحق شائع بھی ہوئی۔ قسطنطنیہ کے مناظروں اور اظہار الحق کے متعلق مشہور مستشرق گارسان وتاسی کے مقالات میں ہے؛

کیمبرج کے شعبۂ دینیات میں پادری ولیم صاحب نے بتایا کہ مشرق میں اسلام کی تبلیغ زور شور سے ہورہی ہے، قسطنطنیہ میں جو مذہبی مباحثے ہوئے ان میں مسلمانوں نے ایسی قابلیت دکھائی کہ بہت سے مسیحی فوراً مذہب بدلنے کو تیار ہوگئے۔ اس ضمن میں مقرر نے ایک نئی عربی کتاب کا ذکر کیا جس کا جواب مشرق کے مسیحیوں سے نہ بن پڑا۔ اگر ان کی یہی حالت رہی تو اسلام کے حملے کا مقابلہ نہ کرسکیں گے۔[2]

مکہ میں کیرانوی نے، ایک نیک خاتون بیگم صولت النساء کے فراہم کردہ عطیے سے ایک مدرسہ مدرسہ صولتیہ[3] قائم کیا جو حجاز مقدس میں اصول میں اہل سنت اور فروع میں حنفی فقہ پر چلنے والوں کا نمائندہ ادارہ ہے۔

سوانح

[ترمیم]

1:- مجاھد اسلام مولانا رحمت اللہ کیرانوی /مولانا اسیرادروی (فی الاردیۃ) [4]

2:- آثار رحمت /امداد صابری (فی الاردیۃ) [5]

3:- ذکرو فکر دہلی کا مولانا رحمت اللہ کیرانوی نمبر (فی الاردیۃ) [6]

4؛- رحمہ اللہ الهندي ركن الحرمين الشريفين /محمد مصطفى خميس (فی العربیۃ)[7]

5. دراسة العقائد النّصرانيّة: منهجيّة ابن تيميّة ورحمت اللہ الهنديّ للأستاذ محمّد اللاّفي(فی العربیۃ)[8]

6. ایک مجاہد مولانا رحمت اللہ کیرانوی /ہندی[9] 7. مولانا رحمت اللہ کیرانوی اور ان کے معاصرین: از حکیم محمود احمد ظفر سیالکوٹی

تصانیف

[ترمیم]

1. إظهار الحق ت: ملكاوي (فی العربیۃ)[10]

2. مختصر اظہار الحق (فی الاردیۃ)[11]

3. بائبل سے قرآن تک /اظہار الحق کا اردو ترجمہ مع تشریح و تحقیق (3 جلدیں)[12]

4. عیسائیت ؟ یہ کتاب اظہار الحق کا جامع اختصار ہے جسے عرب عالم ڈاکٹر ملکاوی نے مرتب کیا اور اردو ترجمہ مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے کیا ہے[13]

5. اظہار الحق انگریزی ترجمہ[14]

6. التنبيهات فى إثبات الاحتياج إلى البعثة والحشر (فی العربیۃ)[15]

7. احسن الاحادیث فی ابطال التثلیث (فی الاردیۃ)[16]

8. ازالۃ الاوھام اردو ترجمہ (2)[17]

9. بشرية المسيح ونبوة محمد صلى اللہ عليہ وسلم في نصوص كتب العهدين القسم الثانی للمناظرۃ الکبری بین الامام العلامۃ العبقری الشیخ رحمت اللہ الکیرانوی و المسیحی فندر (فی العربیۃ)[18]

10. اعجاز عیسوی (فی الاردیۃ)[19]

11. ازالۃ الشکوک /تحقیق و تسہیل:- مولانا عتیق احمد بستوی (4 جلدیں) (فی الاردیۃ)[20]

12. المناظرة التقريرية بين الشيخ رحمت اللہ الهندي والقسيس بفندر (فی العربیۃ)[21]

13. مناظرۃ الہند الکبریٰ (فی العربیۃ)[22]سبھی کتب کا یکجا آرکائیو لنک[23]بھی دستیاب ہے،

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "HIS HOLYNESS THE GREAT Maulana Mohammad Rahmatullah Kairanvi & Madrasa Saulatiya,Mecca"۔ 14 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. مقالات گارسن وتاسی۔ مقالہ 1974 مترجمہ پروفیسر عزیز احمد صاحب شعبہ انگریزی جامعہ عثمانیہ
  3. "مرکزی صفحہ"۔ المدرسة الصولتية۔ 1 جنوری 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. https://t.me/turaseilmi/1841 ورژن 2 https://t.me/turaseilmi/1839
  5. https://t.me/turaseilmi/1835
  6. https://t.me/turaseilmi/1837
  7. https://t.me/turaseilmi/1843
  8. https://t.me/turaseilmi/1845
  9. https://t.me/turaseilmi/184
  10. https://t.me/turaseilmi/1849
  11. https://t.me/turaseilmi/1851
  12. https://t.me/turaseilmi/1853 https://t.me/turaseilmi/1854 https://t.me/turaseilmi/1855
  13. https://t.me/turaseilmi/1857
  14. https://t.me/turaseilmi/1864
  15. https://t.me/turaseilmi/1868
  16. https://t.me/turaseilmi/1859
  17. https://t.me/turaseilmi/1861 https://t.me/turaseilmi/1862
  18. https://t.me/turaseilmi/1870
  19. https://t.me/turaseilmi/1866
  20. https://t.me/turaseilmi/1660 https://t.me/turaseilmi/1661 https://t.me/turaseilmi/1663 https://t.me/turaseilmi/1664 قدیم نسخے کی جلد ثانی https://t.me/turaseilmi/1876
  21. https://t.me/turaseilmi/1874
  22. https://t.me/turaseilmi/1872
  23. https://archive.org/details/Rahmatullah_kairanvi