مندرجات کا رخ کریں

سؤر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

سؤر

ایک مادہ سؤر اپنے بچے کے ہمراہ

اسمیاتی درجہ ذیلی نوع   ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: جانور
جماعت: ممالیہ
ذیلی جماعت: Theria
الصنف الفرعي: Eutheria
طبقہ: Artiodactyla
خاندان: Suidae
الأسرة: Suinae
جنس: Sus
لنی اس، 1758
سائنسی نام
Sus scrofa domesticus  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Johann Christian Polycarp Erxleben   ، 1777  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Species
Sus barbatus

Sus bucculentus
Sus cebifrons
Sus celebensis
Sus domestica
Sus falconeri
Sus hysudricus
Sus oliveri
Sus philippensis
جنگلی سور
Sus strozzi

Sus verrucosus
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


سور یا خنزیر کو خوراک کے لیے بطو ر مویشی پالا جاتا ہے۔ خوراک کے لیے پالے جانے والے سور سے پورک اور بیکن بنایا جاتا ہے۔

مویشی کے طور پر پالے جانے والے سور کا رنگ عموماً گلابی ہوتا ہے مگر پالتو سور کئی رنگوں کے ہو سکتے ہیں۔ سور عموماً مٹی میں لوٹیں لگاتا ہے تاکہ خود کو سورج کی روشنی سے بچا سکے۔ اسی وجہ سے کچھ لوگ اسے گندگی اورغلاظت کا شاہکار سمجھتے ہیں۔ تاہم اصل وجہ یہی ہے کہ جوؤں وغیرہ سے بچنے کے لیے سور مٹی میں لوٹتا ہے۔ اس وجہ سے اس کی جلد نم رہتی ہے اور گرمیوں میں جسمانی درجہ حرارت کم رہتا ہے۔

یہودی، مسلمان اور کچھ مسیحی گروہ سور کو حرام سمجھتے ہیں اور خوراک کے طور پر نہیں کھا سکتے۔

اسلام ایک پاکیزہ مذہب ہے اور پاکیزگی کو اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے اور پاکیزہ چیزیں ہی کھانے کا حکم دیتا ہے

خنزیر (سور) کے بارے قرآن کریم کی نصوص بالکل واضح ہے خنزیر کا کھانا اسلام میں مکمل طور پر حرام ہے

اللہ رب العزت قرآن کریم میں فرماتے ہیں :

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ٭ إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ[سورۃ البقرہ آیت نمبر:172،173]

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھائو جو ہم نے تمھیں عطا فرمائی ہیں اور اللہ کا شکر کرو، اگر تم صرف اس کی عبادت کرتے ہو۔اس نے تو تم پر صرف مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور ہر وہ چیز حرام کی ہے جس پر غیر اللہ کا نام پکارا جائے، پھر جو مجبور کر دیا جائے، اس حال میں کہ نہ بغاوت کرنے والا ہو اور نہ حد سے گزرنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ بے شک اللہ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔