سوندریا
سوندریا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | کے ایس سومیا |
پیدائش | 18 جولائی 1972[1] [2] ملباگل, Mysore State، (اب کرناٹک)، بھارت |
وفات | 17 اپریل 2004 بنگلور،کرناٹک، بھارت |
(عمر 31 سال)
وجہ وفات | ہوائی حادثہ |
طرز وفات | حادثاتی موت |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | جی ایس راگھو (شادی. 2003) |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ[1] |
مادری زبان | کنڑ زبان |
پیشہ ورانہ زبان | ملیالم ، تیلگو ، کنڑ زبان |
دور فعالیت | 1992ء – 2004ء |
اعزازات | |
نندی اعزازات فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
کے ایس سومیا (انگریزی: Soundarya) (ولادت: 18 جولائی 1972ء - وفات: 17 اپریل 2004ء) جن کو ان کے فلمی نام سوندریا سے جانا جاتا ہے، ایک بھارتی فلمی اداکارہ تھیں جنھوں نے متعدد کنڑ اور تمل فلموں کے ساتھ ساتھ تلگو سینما میں بھی کام کیا۔ انھوں نے چند ملیالم اور ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔[3]
ذاتی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]سوندریا کی پیدائش 18 جولائی 1972ء کو ایک گنجی گونٹی میں ہوئی۔[2] گنجی گونٹی ضلع کولر کے ملباگل میں ایک گاؤں ہے۔ ان کے والد کے ایس ستیانارائن تھے اور والدہ منجوولا تھیں۔ ان کے والد کنڑ فلم کے مصنف پروڈیوسر تھے۔ سوندریا نے اپنی تعلیم، ایم بی بی ایس ایس مکمل ہونے سے قبل ہی چھوڑ دی۔
2003ء میں، سوندریانے اپنے ماں کے رشتے داروں میں سے ایک رشتے دار، جی ایس راگھو سے شادی کی، جو پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر تھے۔
وفات
[ترمیم]17 اپریل 2004ء کو، سوناریا اپنے بھائی امرناتھ کے ساتھ انتخابی مہم کے لیے بنگلور سے کریم نگر جا رہیں تھی کہ ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں ان کی وفات ہو گئی۔ سوندریا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کے لیے انتخابی مہم میں جا رہی تھی۔ انھوں نے میں 2004ء میں ہی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔[4]
ہوائی جہاز صبح 11 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوا اور یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے گاندھی کرشی ویگیان مرکز کے کیمپس میں گرنے سے پہلے مغرب کا رخ کیا۔ یہ جہاز صرف 100 فٹ کی بلندی تک ہی پہنچا تھا کہ تبھی دھواں نظر آنے لگا اور پھٹ گیا۔ یونیورسٹی کے تجرباتی شعبوں میں کام کرنے والے ان دو افراد میں سے ایک ، بی این گانپتی ، جو مسافروں کو بچانے کے لیے طیارے کے قریب پہنچے تھے، نے بتایا کہ طیارہ حادثے سے پہلے ہی تباہ ہو گیا تھا۔[5]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب Pandya، Haresh (10 مئی 2003)۔ "Obituary: Soundarya"۔ دی گارڈین۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-06
- ^ ا ب https://m.youtube.com/whtach?feature=youtu.be/rWuXxhKHhfI[مردہ ربط]
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Soundarya"
- ↑ Press Trust of India (17 اپریل 2004)۔ "Soundarya killed in plane crash. its a tragedy"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 2013-01-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-06-20
- ↑ "Indian actress dies in air crash"۔ BBC News۔ 28 دسمبر 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-28
- 1972ء کی پیدائشیں
- 18 جولائی کی پیدائشیں
- نندی اعزاز یافتہ شخصیات
- 1976ء کی پیدائشیں
- 2004ء کی وفیات
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بنگلور کی اداکارائیں
- بنگلور کے فلم پروڈیوسر
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- تمل سنیما کی اداکارائیں
- تیلگو سنیما کی اداکارائیں
- ضلع کولار کی شخصیات
- قومی فلم اعزاز (بھارت) فاتحین
- کنڑا اداکارائیں
- کنڑا سنیما کی اداکارائیں
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- بھارتی خواتین فلم پروڈیوسرز
- کرناٹک کی خواتین کاروباری شخصیات
- کنڑا فلم پروڈیوسر