مندرجات کا رخ کریں

مجددیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ صوفی سلسلہ نقشبندیہ ہی ہے جو حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد نقشبندیہ مجددیہ کے نام سے مشہور ہو گیا آپ اس سلسلہ کے عظیم بزرگ ہیں جن کو ہزار سالہ مجدد بھی کہا جاتا ہے آپ نے مغل بادشاہ اکبر کے خود ساختہ دین اکبری کے خلاف جہاد کیا اور قید و بند کی مشکلات کا سامنا کیا اور طویل جدو جہد کے بعد اس فتنے کو ختم کیا. آپ نے بدعات و خرافات سے پاک تصوف کو زندہ کیا اور تصوف کو شریعت سے مشروط و مربوط ہونے پر زور دیا.