مندرجات کا رخ کریں

محمد شریف خان پونچھ والے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
استاد محمد شریف خان پونچھ والے
معلومات شخصیت
پیدائش 1926ء
ضلع حصار، برطانوی ہندوستان
وفات مئی 26، 1980(1980-05-26)ء
لاہور، پاکستان
مدفن میانی صاحب قبرستان   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ موسیقار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت ستار نواز، موسیقار
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

استاد محمد شریف خان پونچھ والے (انگریزی: Sharif Khan Poonchwaley) (پیدائش: 1926ء — وفات: 26 مئی 1980ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ستار نواز اور موسیقارتھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

محمد شریف خان پونچھ والے 1926ء کو ضلع حصار، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1]۔[2]۔ ان کے والد استاد رحیم بخش مہاراجا پونچھ کے موسیقی کے استاد تھے۔ ان کی زندگی کا ابتدائی زمانہ پونچھ میں گذرا اس لیے پونچھ سے ان کی نسبت ان کے نام کا حصہ بن گئی۔[2]

استاد محمد شریف خان کو ابتدا ہی سے ستار بجانے کا شوق تھا۔ ان کے والد اور اساتذہ نے بھی انھیں موسیقی کی تعلیم دینے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ وہ ستار کے علاوہ وچتروینا بھی کمال مہارت اور پختگی کے ساتھ بجاتے تھے۔ انھوں نے کئی راگ بھی ایجاد کیے تھے۔ اسی باعث انھیں استاد کا مرتبہ حاصل تھا۔[2]

اعزازات

[ترمیم]

حکومت پاکستان نے استادمحمد شریف خان پونچھ والے کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں 14 اگست، 1965ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[2]

وفات

[ترمیم]

محمد شریف خان پونچھ والے 26 مئی، 1980ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات

[ترمیم]