مندرجات کا رخ کریں

مہاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دماغ: مہاد
MRI cross-section of human brain, with thalamus marked.
Scheme showing the course of the fibers of the lemniscus; medial lemniscus in blue, lateral in red.
لاطینی زبان thalamus dorsalis
Gray's subject #189 808
NeuroNames hier-283
MeSH Thalamus

مہاد (thalamus)، دماغ کے بین دماغ حصے میں پایا جانے والا ایک خاکستری مادے (gray matter) سے بنا ہوا جسم ہوتا ہے جس کے بالائی حصے کو ظہری مہاد (dorsal thalamus) اور زیریں حصے کو بطنی مہاد (ventral thalamus) اور بعض اوقات ذیلی مہاد (subthalamus) بھی کہا جاتا ہے۔ یہ خاکستری مادہ فی الحقیقت دو عدد اجسام پر مشتمل ہوتا ہے اور مخ (cerebrum) کی اساس پر پایا جاتا ہے، یہ بنیادی طور پر دماغ میں بطور بدیل مستقر (relay station) کے کام انجام دیتا ہے۔ بدیل مستقر سے مراد یہاں یہ ہے کہ اس جگہ یعنی مہاد کو ایک ایسے مستقر کی حیثیت حاصل ہے کہ جہاں نخاغی طناب (نخاعی طناب) اور دماغی جذع سے آنے والی حسی راہیں (sensory pathways) ان عصبونات سے مشابک بناتی ہیں کہ جو اطلاعات یا حسوں کو قشرۂ مخ (cerebral cortex) تک لے کر جاتے ہیں۔ thalamus کی جمع انگریزی میں thalami کی جاتی ہے جبکہ اردو میں مہاد کا لفظ عربی سے آیا ہے اور اس کی جمع امہاد اور امہدہ کی جاتی ہے۔ مہاد کا ایک مطلب، کمرہ یا بستر اور فرش وغیرہ کا بھی اسی وجہ سے اسے thalamus کا متبادل لیا جاتا ہے جو یونانی سے آیا ہے اور اپنے معنوں میں بستر یا بستر کے حجیرے کا مفہوم رکھتا ہے۔

نگار خانہ

[ترمیم]