نیچریت
نیچریت ایک فکری تحریک ہے جو سر سید احمد خان نے شروع کی تھی۔ سر سید احمد خان دراصل جدید معتزلہ کے بانی تھے، وہ تاویلات کے ذریعے اسلامی عقائد کو انسانی عقل اور مغربی فکر و فلسفہ کے تابع کر کے رکھنے کے قائل تھے۔ دین کی مادی (Materialistic) تشریح کرتے لہٰذا حجیت سنت کے قائل نہ تھے۔ اپنے اس نظریے کو وہ "نیچَرِیَت" (Naturism) کہتے تھے۔ چنانچہ لکھتے ہیں: ’’جو ہمارے خدا کا مذہب ہے وہی ہمارا مذہب ہے۔ خدا نہ ہندو ہے نہ عرفی مسلمان، نہ مقلد نہ لامذہب نہ یہودی اور نہ عیسائی، وہ تو پکا چھٹا ہوا نیچری ہے‘‘۔ [1]
احیائے ثانیہ کی کوشش
[ترمیم]عصرِ حاضر میں ڈاکٹر جاوید احمد غامدی مذہب کی اتّباعِ عقل و جِدّت (Rationalification and modernization of religion) کے علمبردار ہیں۔ وہ سر سید احمد خان اور غلام احمد پرویز کو اپنا مؤثر بتاتے ہیں اور (جدید زمانے کے ساتھ مطابقت رکھنے والے) اسلام کے حامی ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ (مقالات سرسید، حصہ 15 ص 147، ناشر: مجلس ترقی ادب)