پگوڈا
Appearance
مہاتما بدھ کے وہ مندر جو ایک خاص طرز تعمیر کے حامل ہیں پگوڈا (انگریزی: Pagoda) کہلاتے ہیں۔ یہ عام طور پر مشرق بعید کے ممالک، برما، چین اور جاپان میں پائے جاتے ہیں۔ یہ عام طور پر لکڑی کے بنے ہوئے ہیں جن میں ٹائیلیں لگائی گئی ہیں۔ ان کے کونے اوپر کو اٹھے ہوئے ہیں۔ جاپان کے پگوڈا چوکور اور پانچ منزلہ ہیں۔