چائے
چائے کی تاریخ 2737 قبل مسیح میں چین کا بادشاہ شین ننگ ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ اسکاملازم اس کے لیے پینے کا پانی {گرم کرکے} کرلایا، اچانک اس درخت سے کچھ پتّیاں اس کھولے ہوئے پانی میں گریں اور پانی کا رنگ تبدیل ہو گیا، بادشاہ بہت حیران ہوا، اس نے وہ پانی پیا تو اسے فرحت اور تازگی محسوس ہوئی۔ اور اس کے منہ سے "چھا" نکلا غالباً وہ حیران ہو گیا تھا کہ یہ کیا ہے؟؟ اور اس نے اس درخت کا نام ہی "چھا" رکھ دیا جو بگڑ کر چاء ہو گیا اور اب چائے کہلاتا ہے۔ وہ ماہرِنباتات بھی تھا لہٰذااس نے وقتاً فوقتاً کھولے ہوئے پانی میں چائے کا پتّا ملا کر پینا شروع کر دیا۔
چائے دنیا کا پسندیدہ مشروب ہے۔ یہ چائے کے پودے کی پتیوں کو چند منٹ گرم پانی میں ابالنے سے تیار ہوتی ہے۔ پھر اس میں ضرورت اور خواہش کے مطابق چینی اور دودھ ملاتے ہیں چائے میں کیفین کی موجودگی پینے والے کو تروتازہ کر دیتی ہے۔ چائے اور اس کی انگریزی "ٹی" (Tea)، دونوں چینی زبان کے الفاظ ہیں۔ چائے کے پودے کا اصل وطن مشرقی چین، جنوب مشرقی چین، میانمار اور آسام (بھارت) شامل ہیں۔
چائے کی اقسام
[ترمیم]- سفید چائے
- پیلی چائے
- ہری چائے
- اولانگ
- کالی چائے
- کشمیری چائے
- الائچی والی چاۓ
5
چائے کی پیداوار
[ترمیم]2003ء میں دنیا میں چائے کی پیداوار 3.15 ملین ٹن سالانہ تھی۔ سب سے زیادہ کاشتکار ملک بھارت تھا، چین دوسرے، کینیا تیسرے اور سری لنکا چوتھے مقام پر تھے۔
نمبرشمار | ملک[1] | 2008 | 2009 | 2010 | 2011 |
---|---|---|---|---|---|
1 | چین | 1,274,984 | 1,375,780 | 1,467,467 | 1,640,310 |
2 | بھارت | 987,000 | 972,700 | 991,180 | 966,733 |
3 | کینیا | 345,800 | 314,100 | 399,000 | 377,912 |
4 | سری لنکا | 318,700 | 290,000 | 282,300 | 327,500 |
5 | ترکی | 198,046 | 198,601 | 235,000 | 221,600 |
6 | ویتنام | 173,500 | 185,700 | 198,466 | 206,600 |
7 | ایران | 165,717 | 165,717 | 165,717 | 162,517 |
8 | انڈونیشیا | 150,851 | 146,440 | 150,000 | 142,400 |
9 | ارجنٹائن | 80,142 | 71,715 | 88,574 | 96,572 |
10 | جاپان | 96,500 | 86,000 | 85,000 | 82,100 |
کل | دنیا | 4,211,397 | 4,242,280 | 4,518,060 | 4,579,950 |
مزید دیکھیے
[ترمیم]- چائے کے باغات
- مشروب
- شربت
- قہوہ
- لسی
- چائے کے دس دلفریب اور پرلطف حقائق
- ٹے ٹارک: ملائیشیا کی گاڑھی میٹھی چائے
حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- Tea FAQ (rec.food.drink.tea)آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pages.ripco.net (Error: unknown archive URL)