BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
اروناچل پردیش میں انڈیا اور چین کے فوجیوں کے درمیان کئی مقامات پر ٹکراؤ: بارڈر پولیس کے سربراہ کا اعتراف
انڈیا کی سرحدی فورس آئی ٹی بی پی کے سربراہ شتروجیت کپور نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں اروناچل پردیش میں متعدد مقامات پر انڈین اور چینی افواج کے درمیان ٹکراؤ ہوا ہے اور بعض علاقوں میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔
’بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر زوردار طمانچہ‘: پٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری اور مریم نواز کا انصاف
لاہور میں سکوٹی سوار لڑکی اور پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عمل داری پر بحث چھڑ گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کے ملزم کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا تقسیم ہیں۔ بعض صارفین مریم نواز کے اقدام کو سراہ رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دے رہے ہیں۔
لائیو, ٹرمپ کی ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کی دھمکی: ’معاہدہ کریں یا دوبارہ حملے کا سامنا کریں‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے معاہدہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں سے ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ اس سے قبل وہ نومبر میں وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر نیا حملہ نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
کراچی کے نومولود بچے میں ایم پاکس کی تصدیق، تحقیقات میں ہسپتال کے آلات سے وائرس لگنے کا انکشاف
کراچی کے محمد وقار کے لیے اپنے پہلے بیٹے عیسیٰ کی پیدائش خوشی کا موقع تھی، لیکن ابتدائی ہفتوں میں ہی ان کے خاندان کو ایک ایسی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جس نے انھیں ہسپتالوں، طبی معائنے اور ایک غیر متوقع بیماری کے درمیان لا کھڑا کیا۔
’آگے موت ہے، جو آنا چاہتا ہے آ جائے:‘ کرک میں شدت پسندوں سے لڑتے ہوئے جان گنوانے والے ڈی ایس پی عمران الدین کون تھے؟
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سی ٹی ڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عمران الدین شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں اپنے تین ساتھیوں، ایس ایچ او افضل اعوان، سی ٹی ڈی اہلکار کاظم اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار امجد سمیت جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا خاتون حملہ آور سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ: گوادر حملوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟
آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں حملوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے جبکہ ایک شہری جان سے گیا۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور علاقے میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔
’دیوالیہ اور مقروض‘: سلطنتِ عثمانیہ کے آخری سلطان وحید الدین کی وفات کن حالات میں ہوئی؟
سلطان محمد ششم، وحیدالدین، سلطنتِ عثمانیہ کے آخری سلطان تھے۔ انھوں نے کہا تھا: ’میں تختِ سلطنت کے نرم گدے پر نہیں بیٹھا، بلکہ آگ کی راکھ پر بیٹھا ہوں۔‘ وہ ایسی سلطنت کے وارث بنے تھے جو زوال کے دہانے پر کھڑی تھی اور جس کے ساتھ ہی تقریباً 600 برس پر محیط عثمانی سلطنت کی تاریخ اختتام کے قریب پہنچ رہی تھی۔
لاہور میں سکوٹر سوار طالبہ پر سرعام تشدد کی وائرل ویڈیو اور ملزم کی گرفتاری: ’مریم نواز کی ریڈ لائن کراس کی گئی‘
متاثرہ لڑکی کے والد نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ان کی بیٹی یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اور یونیورسٹی سے گھر واپس جا رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔
’جوتے چومنے کی سزا جوتے چاٹ کر دینے کا حکم:‘ مظفر گڑھ میں پنچایت کا فیصلہ چار افراد کی گرفتاری کا سبب کیسے بنا؟
مظفر گڑھ پولیس کے ترجمان افتخار ملکانی نے بی بی سی کو بتایا کہ21 اکتوبر کو خان گڑھ کے علاقے میں اس واقعے پر ایک پنچایت بلائی گئی کہ تین نوعمر بچوں نے معمولی رنجش کی بنا پر ایک نوعمر لڑکے کو زنجیروں سے باندھا اور اس پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


