قیراط
Appearance
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار ہے۔ 24 قیراط سونا خالص ترین سمجھا جاتا ہے۔ یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ہے۔ 12 قیراط 50 ٪ اور 18 قیراط 75 ٪ خالص ہوتا ہے۔
- قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔
- قیراط عربی زبان کے ایک وزن کا نام بھی ہے جو پانچ جو کے برابرہوتا ہے[1]
- ایک قیراط 200 ملی گرام یعنی 0.007,055 اونس یا 3.086 گرین حبہ (grains) کے برابر ہوتا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جواہر الفقہ، جلد سوم ،صفحہ391، مفتی محمد شفیع ،مکتبہ دار العلوم کراچی
ناپ