مہینا
مہینا، وقت کی ایک اکائی ہے، جو کیلنڈر میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کا دورانیہ چاند کی زمین کے گرد ایک مکمل گردش پر منحصر ہے۔ اسی وجہ سے انگریزی میں مہینے کے لیے استعمال ہونے والا لفظ Month، چاند کے لیے استعمال ہونے والے لفظ Moon سے مأخوذ ہے۔ چاند 29.53 دنوں میں زمین کے گرد (سورج کی نسبت سے) ایک چکر مکمل کرتا ہے جس کے لیے ماہرین فلکیات Synodic Month کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ ستاروں کی نسبت سے چاند یہ چکر 27.32 دنوں میں طے کرتا ہے جسے Sidereal Month کہا جاتا ہے۔ ۔چاند کا ستاروں کی بجائے سورج کے بنسبت زمین کے گرد زیاده دیر میں چکر طے کرنے کی وجہ زمین کا اس دوران اپنے مدار میں مزید سفر طے کرنا ہے۔ شمسی کیلنڈروں میں ایک مہینہ عمومی طور پر 30 یا 31 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکه قمری کیلنڈر میں 29 یا 30 دنوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ اس اکائی کی شروعات مصر سے ہوئی جہاں پہلی بار چاند کی گردش کے حساب سے مصریوں نے مہینے کا تعین کیا۔
شمسی سال میں مہینوں میں دنوں کی ترتیب کچھ اس طرح ہوتی ہے۔
نمبر شمار | مہینہ | دن |
---|---|---|
1 | جنوری | 31 دن |
2 | فروری | 28 دن، 29 دن لیپ سال میں |
3 | مارچ | 31 دن |
4 | اپریل | 30 دن |
5 | مئی | 31 دن |
6 | جون | 30 دن |
7 | جولائی | 31 دن |
8 | اگست | 31 دن |
9 | ستمبر | 30 دن |
10 | اکتوبر | 31 دن |
11 | نومبر | 30 دن |
12 | دسمبر | 31 دن |
اسلامی مہینے
[ترمیم]اسلامی کیلنڈر جو چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے، بارہ مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسلامی مہینے درج زیل ہیں:
- محرّم
- صفر
- ربیع الاول
- ربيع الآخر یا ربیع الثانی
- جمادی الاول
- جمادى الآخر یا جمادی الثانی
- رجب
- شعبان
- رمضان
- شوّال
- ذوالقعدہ
- ذوالحجہ