ایک ایسی جگہ جہاں آپ کھل کر اظہار خیال کر سکتے ہیں، پرلطف اور اپنے انداز میں گفتگو کر سکتے ہیں۔ کسی بھی آلے پر اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن پر مشتمل پیغام رسانی، تاکہ آپ کے ذاتی میسجز محفوظ رہیں۔
روزمرہ کے لمحات کو کیپچر کریں اور ان میں ترمیم کریں، اور کنکشن سست ہونے پر بھی انہیں معیاری یا اعلیٰ معیار کے مواد کے طور پر بھیجیں۔
چیٹ میں ایک منٹ تک کے ویڈیو میسجز کو فوری طور پر ریکارڈ کر کے اور شیئر کر کے اس لمحے کے احساس کو کیپچر کریں۔
تلاش کے قابل اور حسب ضرورت اسٹیکرز، اوتارز اور GIFs کے ساتھ تخلیقی بنیں۔
میسجز پر ردعمل دینے اور آسانی سے اور فوری طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے کوئی بھی ایموجی استعمال کریں۔
آپ انفرادی اور گروپ چیٹس میں سٹیکرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ سٹیکرز دیکھنے اور استعمال کرنے کیلئے، چیٹ کھولیں، پھر سٹیکرز کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ جیسے ہی آپ سٹیکر پر ٹیپ کریں گے، اسے بھیج دیا جائے گا۔ WhatsApp سٹیکر سٹور سے تجویز کردہ سٹیکر پیکس کسی بھی ڈاؤن لوڈ کیے گئے پیک کے نیچے دکھائے جاتے ہیں۔ آپ ان سٹیکرز میں سے کسی کو بھی بھیجنے کے لیے اس پر ٹیپ کرسکتے ہیں، یا پورا پیک دیکھنے کیلئے سٹیکر پیک شامل کریں پر ٹیپ کرسکتے ہیں۔
آپ انفرادی اور گروپ چیٹس میں میسجز پر ایموجیز کے ساتھ ردعمل دے سکتے ہیں۔ آپ میسج کے نیچے ایموجی پر ٹیپ کر کے کسی میسج پر دیے گئے تمام رد عمل دیکھ سکتے ہیں۔ میسج پر ردعمل دینے کیلئے، آپ میسج کو ٹیپ کر کے دبائے رکھیں اور پھر ایموجی پر ٹیپ کر کے ردعمل دیں۔ کی بورڈ سے ایموجی منتخب کرنے کیلئے 'شامل کریں' (دائرے کے اندر پلس کا نشان) پر ٹیپ کریں۔
WhatsApp آپ کے فون پر بھیجی گئی آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کو خودکار طور پر محفوظ کر لیتا ہے۔ میڈیا نظر آنے کا آپشن ڈیفالٹ طور پر آن ہوتا ہے۔ WhatsApp کو خودکار طور پر میڈیا کو آپ کے آلے کے لوکل اسٹوریج میں محفوظ کرنے سے روکنے کیلئے مزید اختیارات (تین عمودی نقاط) > سیٹنگز > چیٹس پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔