1 جنوری
30 دسمبر | 31 دسمبر | 1 جنوری | 2 جنوری | 3 جنوری |
1 جنوری حالیہ برسوں میں |
2024 (پير) |
2023 (اتوار) |
2022 (ہفتہ) |
2021 (جمعہ) |
2020 (بدھ) |
2019 (منگل) |
2018 (پير) |
2017 (اتوار) |
2016 (جمعہ) |
2015 (جمعرات) |
1 جنوری عیسوی تقویم میں سال کا پہلا دن ہے ۔
تاریخ
[ترمیم]قرون وسطیٰ میں بہت سے مسیحی ممالک سال کے آغاز کو کسی نہ کسی مذہبی تہوار سے مناتے یہ کاتھولک چرچ کی اثر رسوخ کی وجہ سے تھی جیسے 25 دسمبر (ولادت مسیح) یا ایسٹر کے طور پے۔ یا یورپ کے مشرقی ممالک اس طریقے سے علاحدہ رہے کیونکہ وہ آرتھوڈکس چرچ سے منسلک تھے، وہ اپنا سال 988 سے ہی 1ستمبر کو بدلتے رہے [حوالہ درکار]۔ انگلینڈ میں 1 جنوری کو بطور نئے سال کے تہوار کے منایا جاتا رہا لیکن 12 صدی سے 1752 تک انگلینڈ کا نیا سال 25 مارچ (یوم مریم)سے شروع ہوتا رہا۔ مثال کے طور پر پارلیمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق چارلس اول کو 30 جنوری 1648 کو سزائے موت دی گئی۔ تاریخ دانوں نے اس تاریخ کو 1 جنوری سے شروع ہونے والے سال کے مطابق رکھنے کے لیے سن کو تبدیل کر کے 1649 کر دیا۔ . بہت سے مغربی ممالک نے عیسوی تقویم اپنانے سے پہلے ہی 1جنوری کو سال تبدیل کرنا شروع کر دیا۔ مثال کے طور پر سکاٹ لینڈ نے 166 میں سکاٹش نئے سال کو 1 جنوری کو تبدیل کرنا شروع کیا۔ انگلینڈ، آئرلینڈ اور برطانوی کالونیوں نے 1752 میں 1جنوری سے سال تبدیل کرنا شروع کیا۔ اسی سال ستمبر میں پورے برطانیہ اور برطانوی کالونیوں میں عیسوی تقویم متعارف کرایا گیا۔ یہ دونوں تبدیلیاں Calendar (New Style) Act 1750کے تحت کی گئیں۔ جنوری 1 کو درج ذیل ممالک نے بھی باضاطبہ طور پر نئے سال کا آغاز شروع کیا:
- 1362 Grand Duchy of Lithuania
- 1522 جمہوریہ وینس
- 1544 مقدس رومی سلطنت (جرمنی)
- 1556 پرتگال، سپین
- 1559 پروشیا, سوئیڈن
- 1564 فرانس
- 1576 Southern Netherlands
- 1579 Duchy of Lorraine
- 1583 Northern Netherlands
- 1600 سکاٹ لینڈ
- 1700 روس
- 1721 Tuscany
- 1752 برطانیہ (سکاٹ لینڈ کے علاوہ) اور اس کی کالونیاں
واقعات
[ترمیم]- 153 قبل مسیح – رومی قونصل نے اپنے دفتروں میں نئے سال کا آغاز کیا۔
- 45 قبل مسیح جولینی تقویم نے رومی عوامی کیلینڈر پر اثر ڈالتے ہوئے 1 جنوری کو سال کا پہلا دن قرار دیا۔
- 42 BC – رومی سینیٹ نے جولیس سیزر کو خدا کا درجہ دے دیا۔
- 69ء – میں جرمینا سپریئر کے رومن لیجین نے گالبا کی وفاداری کا حلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے بغاوت کر دی اور ویٹیلس کے بادشاہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
- 1960ء – اسوان بند کی تعمیر کا آغاز ہوا۔
- 1992ء – متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد الطاف حسین نے برطانیہ کے شہر لندن میں جلا وطنی اختیار کر لی۔
- 1998ء – رفیق تارڑ پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے۔
- 630ء – حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی جانب اپنے جانثاروں کے ساتھ فیصلہ کن معرکہ کے لیے روانہ ہوئے(جہاں انھوں نے بغیر کسی خون خرابے کے فتح حاصل کی) ۔[1]
- 2007ء – بلغاریہ اور رومانیہ کی یورپی یونین میں شمولیت ۔[1]
- 1985ء – انٹرنیٹ کا ڈومین نام سسٹم تخلیق کی گیا۔[1]
- 1985ء – برطانیہ میں موبائل فون کی پہلی کال ووڈا فون سے ملائی گئی۔[1]
- 1983ء – ارپانیٹ باضابطہ طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول(انٹرنیٹ) میں تبدیل ہوئی۔[1]
- سوڈانی کا پرچم 1956ء – سوڈان میں مصر اور برطانیہ کے مشترکہ راج کا خاتمہ۔[1]
- 1948ء – تقسیم ہند کے بعد بھارت نے پاکستان کوواجب الاداپانچ سو پچاس ملین روپے دینے سے انکار کر دیا ۔[1]
- 1945ء – فرانس کی اقوام متحدہ میں شمولیت۔[1]
- 1906ء – برٹش انڈیا میں معیاری وقت کا نفاذ عمل میں آیا ۔[1]
- 1899ء – کیوبا سے اسپینی تسلط کا خاتمہ ہوا ۔[1]
- 2014ء – لٹویا نے سرکاری طور پر یورو کرنسی کو اپنایا اور اٹھارواں یوروزون ملک بن گیا۔
ولادت
[ترمیم]- 766ء - امام علی رضا، موسی کاظم کے فرزند اور اہلِ تشیع کے آٹھویں امام
- 1894ء – ست یندرا ناتھ بوس، بھارتی ماہر طبیعیات اور ریاضی دان (و۔ 1974)
- 1901ء عبداکریم گدائی، سندھ کے معروف اور عوامی انقلابی شاعر ( و۔ 1978ء)
- 1904ء – سابق صدر پاکستان فضل الہی چوہدری گجرات میں پیدا ہوئے۔[1]
- 1927ء – خان محمد، پاکستان کی اولین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی
- 1927ء – ورمن ایل سمتھ، امریکی ماہر اقتصادیات اور تعلیم، نوبل میموریل انعام برائے معاشیات۔
- 1944ء – میر ظفر اللہ خان جمالی، سابق وزیر اعظم پاکستان۔
- 1944ء – عمر حسن احمد البشیر، صدر سوڈان۔
- 1951ء – اشفاق حسین زیدی، پاکستانی شاعر۔
- 1951ء – نانا پاٹیکر، بھارتی اداکار، گلوکار اور ڈائریکٹر۔
- 1952ء – حمد بن خلیفہ الثانی، قطری حکمران ساتویں امیر قطر۔
- 1975ء سونالی بیندرے، بھارتی اداکارہ۔
- 1978ء – ودیا بالن، بھارتی ماڈل اور اداکارہ۔
- 🇵🇰1970 - کرنل شیر خان ، فخر صوابی
وفات
[ترمیم]- 138ء – لوسیوس ایلیوس، ہیدریانکے متوقع جانشین اور لے پالک بیٹے (پیدائش:101ء)
- 404ء – سینٹ تیلیماخوس، مسیحی راہب اور شہید
- 898ء – اودو شاہ مغربی فرانکیا، بادشاہ (پیدائش:860ء)
- 951ء – رامیرو دوم شاہ لیون، بادشاہ (پیدائش:نامعلوم)
- 1031ء – ولیم شاہ وولپیانو، مذہبی رہنما (پیدائش:962ء)
- 1189ء – ہنری روم کا اسقف، مذہبی رہنما (پیدائش:1136ء)
- 1204ء – ہاکون سوم شاہ ناروے، بادشاہ (پیدائش:1182ء)
- 1387ء – شارل دوم شاہ ناوار، بادشاہ (پیدائش:1332ء)
- 1496ء – شارل کاؤنٹ آنگولیم، آنگولیم کے کاؤنٹ (پیدائش:1459ء)
- 1515ء – لوئی دوازدہم شاہ فرانس، بادشاہ (پیدائش:1462ء)
- 1559ء – کرسٹیان سوم شاہ ڈنمارک، بادشاہ (پیدائش:1503ء)
- 1560ء – جواکیم دو بیلے، شاعر اور تنقید نگار (پیدائش:1522ء)
- 1617ء – ہینڈرک گولٹزیئس، مصور اور الیسٹریٹر (پیدائش:1558ء)
- 1697ء – فلیپو باددینوچی، تاریخ دان اور مصنف (پیدائش:1625ء)
- 1716ء – ولیم ویچرلی، ڈرامہ نگار اور شاعر (پیدائش:1641ء)
- 1748ء – یوہان برنولی، ریاضی دان (پیدائش:1667ء)
- 1766ء – جیمز فرانسس ایڈورڈ اسٹورٹ، مذہبی شخصیت (پیدائش:1688ء)
- 1780ء – یوہان لودوک کریبس، موسیقار (پیدائش:1713ء)
- 1782ء – یوہان کریستیان باخ، موسیقار (پیدائش:1735ء)
- 1789ء – فلیچر نورٹن، وکیل ، سیاست دان اور برطانوی ہاؤس آف کامن کے سپیکر (پیدائش:1716ء)
- 1793ء – فرانچسکو گواردی، مصور اور ماہر تعلیم (پیدائش:1712ء)
- 1817ء – مارٹن ہینرک کلاپروتھ، کیمیاء دان (پیدائش:1743ء)
- 1846ء – جون ٹورینگٹن، ملاح اور مہم جو (پیدائش:1825ء)
- 1853ء – گریگوری بلیکس لینڈ، کسان اور مہم جو (پیدائش:1778ء)
- 1862ء – میخائل آسٹروگرادسکی، ریاضی دان اور طبعیات دان (پیدائش:1801ء)
- 1881ء – لوئس آگست بلانکی، ایکٹیویسٹ (پیدائش:1805ء)
- 1892ء – روزیل بی میسن، وکیل ، سیاست دان اور شکاگو کے 25 ویں میئر (پیدائش:1805ء)
- 1894ء – ہینرک ہرٹز، طبعیات دان (پیدائش:1857ء)
- 1896ء – الفرڈ ایلی بیچ، پبلیشر اور وکیل (پیدائش:1826ء)
- 1901ء – اگنیشس ایل ڈونیلی، سیاست دان ، مصنف اور سائنسدان (پیدائش:1831ء)
- 1906ء – ہیو نیلسن، کسان ، سیاست دان اور کوئنز لینڈ کے 11 ویں پریمیئر (پیدائش:1833ء)
- 1918ء – ولیم ولفریڈ کیمبل، شاعر اور مصنف (پیدائش:1858ء)
- 1921ء – تھیوبالڈ وون بیتھامان ہالوگ، وکیل ، سیاست دان اور جرمنی کے 5ویں چانسلر (پیدائش:1856ء)
- 1923ء – ولی کیلر، بیس بال کے کھلاڑی (پیدائش:1872ء)
- 1928ء – لوئی فولر، ڈانسر (پیدائش:1862ء)
- 1929ء – مصطفی نجاتی، سول سرونٹ ، سیاست دان اور ترکی کے وزیر ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی (پیدائش:1894ء)
- 1931ء – مارتینوس بایرینک، مائیکروبائیولوجسٹ اور ماہر نباتات (پیدائش:1851ء)
- 1937ء – بھکتی سدھانت سرسوتی، مذہبی رہنما (پیدائش:1874ء)
- 1940ء – پنوگنتی لکشمی نرسمہا راؤ، مصنف اور ماہر تعلیم (پیدائش:1865ء)
- 1943ء – یئنو رائتو، صحافی (پیدائش:1905ء)
- 1944ء – ایڈون لوچنس، ماہر تعمیرات (پیدائش:1869ء)
- 1944ء – چارلس ٹرنر، کرکٹر (پیدائش:1862ء)
- 1953ء – ہانک ولیمز، گلوکار ، گیت نگار اور گٹارسٹ (پیدائش:1923ء)
- 1955ء – شانتی سوارپ بھٹناگر، کیمیاء دان اور سائینٹیفک ایڈمنسٹریٹر (پیدائش:1894ء)
- 1954ء – ڈف کوپر، سیاست دان ، سفارت کار اور ڈیوچی آف لنکاسٹر کے چانسلر (پیدائش:1890ء)
- 1954ء – لیونارڈ بیکن، شاعر اور تنقید نگار (پیدائش:1887ء)
- 1955ء – آرتھر سی پارکر، ماہر آثار قدیمہ اور تاریخ دان (پیدائش:1881ء)
- 1958ء – ایڈورڈ ویسٹن، فوٹوگرافر (پیدائش:1886ء)
- 1960ء – مارگریٹ سلوان، اداکارہ (پیدائش:1909ء)
- 1961ء – ایلسٹر ڈینسٹن، کرپٹولوجسٹ (پیدائش:1881ء)
- 1966ء – ونساں اوریول، صحافی ، سیاست دان اور جمہوریہ فرانس کے 16 ویں صدر (پیدائش:1884ء)
- 1969ء – برٹن میک لین، اداکار ، ڈرامہ نگار اور سکرین رائٹر (پیدائش:1902ء)
- 1971ء – امفیلوچیئس پوچائیفی، سینٹ (پیدائش:1894ء)
- 1972ء – موریس شیولیئر، اداکار اور گلوکار (پیدائش:1888ء)
- 1977ء – رولینڈ ہیز، موسیقار (پیدائش:1887ء)
- 1978ء – کارل ہیسے، مصور (پیدائش:1911ء)
- 1980ء – پیترو نینی، صحافی ، سیاست دان اور اطالوی وزیر خارجہ (پیدائش:1891ء)
- 1981ء – ہیپزیباہ مینوہین، پیانوسٹ (پیدائش:1920ء)
- 1982ء – وکتور بورنو، اداکار (پیدائش:1938ء)
- 1984ء – الیکسز کورنر، گلوکار ، گیت نگار اور گٹارسٹ (پیدائش:1928ء)
- 1988ء – کلیمنٹین ہنٹر، لوک گلوکار (پیدائش:1886ء)
- 1992ء – گریس ہوپر، کمپیوٹر سائنسدان ، ایڈمرل اور کمپیوٹر لینگوئج کوبول کے شریک ڈویلپر (پیدائش:1906ء)
- 1994ء – آرتھر پورٹ، بیرن پورٹ، طبعیات دان ، سیاست دان اور نیوزی لینڈ کے 11ویں گورنر جنرل (پیدائش:1900ء)
- 1994ء – سیزر رومیرو، اداکار (پیدائش:1907ء)
- 1994ء – ایڈورڈ آرتھر تھامسن، تاریخ دان (پیدائش:1914ء)
- 1995ء – یوجین وگنر، طبعیات دان ، ریاضی دان اور فزکس کے نوبل انعام یافتہ (پیدائش:1902ء)
- 1996ء – ارلی برک، ایڈمرل (پیدائش:1901ء)
- 1996ء – آرتھر روڈولف، انجینئر (پیدائش:1906ء)
- 1997ء – ٹاؤنز وان زاندتھ، گیت نگار و گلوکار ، گٹارسٹ اور پروڈیوسر (پیدائش:1944ء)
- 1998ء – ہیلن ولز، ٹینس کے کھلاڑی اور کوچ (پیدائش:1905ء)
- 2001ء – رے ولسٹن، اداکار (پیدائش:1914ء)
- 2002ء – جولیا فلپس، فلم پروڈیوسر اور مصنف (پیدائش:1944ء)
- 2003ء – جو فوس، سپاہی ، پائلٹ اور سیاست دان (پیدائش:1915ء)
- 2005ء – شرلی چشولم، ماہر تعلیم اور سیاست دان (پیدائش:1924ء)
- 2006ء – ہیری میگڈوف، ماہر اقتصادیات اور صحافی (پیدائش:1913ء)
- 2007ء – رولینڈ لیونسکی، بائیوکیمیسٹ (پیدائش:1943ء)
- 2007ء – ٹلی اولسن، مختصر کہانیاں لکھنے والے (پیدائش:1912ء)
- 2007ء – ڈیرنٹ ولیمز، فٹ بال کے کھلاڑی (پیدائش:1982ء)
- 2008ء – پرتاپ چندرا چندر، ماہر تعلیم اور سیاست دان (پیدائش:1919ء)
- 2009ء – کلیبورن پیل، سیاست دان (پیدائش:1918ء)
- 2009ء – ہیلن سوزمین، سیاست دان (پیدائش:1917ء)
- 2010ء – لہاسا ڈی سیلا، گلوکار اور گیت نگار (پیدائش:1972ء)
- 2012ء – باب اینڈرسن، تلوار باز (پیدائش:1922ء)
- 2012ء – کیرو گلیگورو، وکیل ، سیاست دان اور جمہوریہ مقدونیہ کے پہلے صدر (پیدائش:1917ء)
- 2012ء – نئے ون مونگ، طبعیات دان ، کاروباری شخصیت اور ایکٹیویسٹ (پیدائش:1962ء)
- 2012ء – ٹومی مونٹ، فٹ بال کے کھلاڑی اور کوچ (پیدائش:1922ء)
- 2013ء – کرسٹوفر مارٹن جینکنز، صحافی (پیدائش:1945ء)
- 2013ء – پیٹی پیج، گلوکار اور اداکارہ (پیدائش:1927ء)
- 2014ء – ہیگاشیفوشیمی کونیہیدے، راہب اور ماہر تعلیم (پیدائش:1910ء)
- 2014ء – ولیم میگیموا، بینکار ، سیاست دان اور تنزانیہ کے 13ویں وزیر خزانہ (پیدائش:1950ء)
- 2014ء – جوانیتا مور، اداکارہ (پیدائش:1914ء)
- 2015ء – الرک بیک، سوشیولوسٹ (پیدائش:1944ء)
- 2015ء – ماریو کوومو، وکیل ، سیاست دان اور نیویارک کے 52ویں گورنر (پیدائش:1932ء)
- 2015ء – ڈونا ڈگلس، اداکارہ (پیدائش:1932ء)
- 2015ء – عمر کرامی، وکیل ، سیاست دان اور لبنان کے 58ویں وزیر اعظم (پیدائش:1934ء)
- 2015ء – بوریس موروکوف، طبعیات دان اور خلاباز (پیدائش:1950ء)
- 2015ء – ولیم لائیڈ اسٹینڈش، جج (پیدائش:1930ء)
- 2016ء – فازو علیوا، شاعر اور صحافی (پیدائش:1932ء)
- 2016ء – ڈیل بمپرز، سپاہی ، وکیل اور سیاست دان (پیدائش:1925ء)
- 2016ء – ویلموس زیجموند، سینیماٹوگرافر اور پروڈیوسر (پیدائش:1930ء)
- 2017ء – ٹونی اٹکینسن، ماہر اقتصادیات (پیدائش:1944ء)
- 2017ء – یوون دیپوئی، سیاست دان (پیدائش:1926ء)
- 2018ء – روبرٹ مان، وائلنسٹ (پیدائش:1920ء)
- 2018ء – جون پال اشتویر، اداکار (پیدائش:1984ء)
- 2019ء – پاؤل نیویل، سیاست دان (پیدائش:1940ء)
- 2019ء – پیگی ینگ، گلوکار ، گیت نگار اور ماہر ماحولیات (پیدائش:1952ء)
- 2019ء – جارج (گھونگھا)، اپنی نسل کا آخری گھونگا
- 2020ء – لیکسی الیئے، ریپر (پیدائش:1998ء)
- 2020ء – الیگزینڈر فریٹر، سفرنامے کے مصنف اور صحافی (پیدائش:1937ء)
- 2020ء – ڈون لارسن، بیس بال کے کھلاڑی (پیدائش:1929ء)
- 2020ء – بیری میکڈونلڈ (رگبی یونین)، رگبی یونین کے کھلاڑی (پیدائش:1940ء)
- 2020ء – ڈیوڈ سٹرن، وکیل اور کاروباری شخصیت (پیدائش:1942ء)
- 2021ء – کارلوس دو کارمو، گلوکار (پیدائش:1939ء)
- 2021ء – مارک ایڈن، اداکار (پیدائش:1928ء)
- 2021ء – المیرا مینیتا گورڈن، ماہر تعلیم اور سائیکالوجسٹ (پیدائش:1930ء)
- 2021ء – فلوئیڈ لٹل، فٹ بال کے کھلاڑی (پیدائش:1942ء)
- 2022ء – گیری برجیس، براڈ کاسٹر اور صحافی (پیدائش:1975ء)
- 2022ء – ڈین ریویس، فٹ بال کے کھلاڑی اور کوچ (پیدائش:1944ء)
- 2023ء – فریڈ وائٹ، موسیقار اور گیت نگار (پیدائش:1955ء)
- 2024ء – لینجا، مشہور باورچن اور یوٹیوبر
یکم
[ترمیم]- - 1748ء جون برنولی، مشہور ریاضی دان
- 1995ء – یوجین پاول وگنر، ہنگیرین امریکی ماہر طبیعیات اور ریاضی دان، نوبل انعام برائے طبیعیات (پ۔ 1902)
- 2015ء – ڈونا ڈگلس، امریکی اداکارہ اور گلوکارہ (پ۔ 1933)
- 824ء - سیدہ نفیسہ، اہل بیت کی ایک نامور عالمہ تھیں۔
- 2006ء - حنیف رامے، دانشور، خطاط،مصور اور سیاست دان لاہور میں فوت ہوئے۔
تعطیلات و تہوار
[ترمیم]- مسیحی عید کا دن
- مسیح کے ختنہ کی عید
- مسیح کے ناموں کی عید
- مریم کی سنجیدگی کا تہوار
- عالمی یوم امن
- یوم قانون اٹلی
- سلواکیہ کی یوم آزادی
- تائیوان کے قیام کا دن
- یوم آزادی برونائی
- یوم آزادی ہیٹی
- یوم آزادی سوڈان
- یوم شجرکاری تنزانیہ
- یوم کامیابی انقلاب کیوبا
- عالمی یوم خاندان
- نئے گریگورین سال کا آغاز۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک جشن اور تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔