محمد بکری کی موت نے&
nbsp; فلسطین کی ایک ایسی ثقافتی آواز کو خاموش کر دیا، جو بیک وقت مقبول، مؤثر اور متنازعہ تھی۔ محمد بکری کا پس منظر
شمالی اسرائیل میں پیدا ہونے والے اور اسرائیلی شہریت رکھنے والے بکری نے اپنی فنی زندگی کے دوران عربی اور عبرانی دونوں زبانوں میں اپنے خیالات اور فن کو پھیلایا۔ تل ابیب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نے اسرائیل کے قومی تھیٹر اور 80 اور 90 کی دہائی میں بننے والی متعدد فلموں میں کردار بھی ادا کیے۔ ان کا
1986 کا ون مین شو The Pessoptimist امیل حبیبی کی تحریروں پر مبنی تھا، جس میں دوہری شناخت کے کرب اور لطیف طنز کے ساتھ ایک منفرد بیانیہ پیش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امیل حبیبی ایک فلسطینی۔اسرائیلی مصنف تھے۔ کیریئر کا سنگ میل