سابق وزیر اعظم عمران خان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کی بینائی میں ''بہتری‘‘ کی اطلاع دی ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ وہ اس جائزے کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے کیونکہ حکام نے انہیں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم تک رسائی نہیں دی۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے یہ بات آج بروز پیر ایک ویڈیو پیغام میں کہی، جو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا۔ یہ بیان اس پیشرفت کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جب سپریم کورٹ کے حکم پر ماہر امراض چشم کے ایک پینل نے
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ کیا۔ عمران خان کی بہنیں اور ان کے وکیل اڈیالہ جیل کے باہر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےتصویر: Waseem
Khan/
REUTERS